پانی لگانے پر دوگرپوں میں تصادم‘1جاں بحق‘تین شدید زخمی

  پانی لگانے پر دوگرپوں میں تصادم‘1جاں بحق‘تین شدید زخمی

  

ملتان (وقا ئع نگار ) تھانہ مظفر آباد کے علاقے پانی کے وارہ بندی پر دوگروپوں میں تصادم ایک شخص جاں بحق،تین افراد نشتر ہسپتال میں زیر علاج۔ تفصیل کے مطابق (بقیہ نمبر39صفحہ7پر)

موضع محمد شاہ میں پانی کے وارہ بندی پر 60سالہ حاجی محمد اور اس کے بیٹے محمد عمران کا حاجی محمد کے سوتیلے بھائی محمد طارق جمن شاہ، انصر کی ا?پس میں تلخ کلامی ہوگئی دونوں گروپوں نے ڈنڈوں سوٹوں کا بے دریغ استعمال کرتے ہوئے ایک دوسرے پر پے در پے وار کئے، لڑائی کی وجہ سے دونوں فریقین کے افراد شدید زخمی ہوگئے جہنیں طبی امداد کے لئے نشتر ہسپتال داخل کروایا گیا،جہاں حاجی محمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج نشتر ہسپتال میں زندگی کی بازی ہار گیا،جبکہ محمد عمران، طارق، جمن اور عنصر کا علاج جاری ہے، واقع کی اطلاع پر متعلقہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کرنشتر ہسپتال میں دونوں فریقین کے بیان لینے کے بعد اصل حقائق منظر عام پر لانے کے لئے تفتیش شروع کردی ہے۔

تین زخمی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -