پولیس کانسٹیبل کی واسا دفتر میں گھس کر غنڈہ گردی‘ توڑ پھوڑ

  پولیس کانسٹیبل کی واسا دفتر میں گھس کر غنڈہ گردی‘ توڑ پھوڑ

  

ملتان (وقا ئع نگار ) تھانہ کوتوالی میں تعینات پولیس کانسٹیبل نے ساتھیوں سمیت واسا آفس میں زبردستی داخل ہو کر ملازمین سے بدتمیزی اور سامان کی توڑ پھوڑ کی واسا حکام کی جانب سے واقعہ کے حوالے سے کارروائی کے لیے پولیس کو درخواست دے دی گئی (بقیہ نمبر38صفحہ7پر)

تفصیل کے مطابق واسا آفس میں تعینات چوکیدار نے اپنے ڈیپارٹمنٹ کے حکام کو تحریری درخواست دیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ عمران نامی کانسٹیبل جوکہ تھانہ پرانی کوتوالی میں تعینات ہے نے اپنے ساتھیوں سمیت رات ایک بجے کے قریب واسا دفتر شمس آباد کے اندر گھسنے کی کوشش کی اور ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں سے بد تمیزی شروع کردی چوکیدار کے مطابق کانسٹیبل نے کہا کہ ہمیں اندر بیٹھ کر شراب پینے دو واسا اہلکاروں نے 15 پر کال کی پولیس نے اپنے پیٹی بھایؤں کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے انھیں چھوڑ دیا جس پر واسا حکام نے مذکورہ کانسٹیبل کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کی درخواست دے دی ہے۔

توڑ پھوڑ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -