امریکہ، اسرائیل کے شر سے ایران کے دوست بھی محفوظ نہیں،جواد ظریف

امریکہ، اسرائیل کے شر سے ایران کے دوست بھی محفوظ نہیں،جواد ظریف

  

تہران (این این آئی) ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ ان کے پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔ امریکہ اور اسرائیل کے شر سے ایران کے دوست بھی محفوظ نہیں۔دونوں خطے میں ایران کے دوست ممالک پراپنے مفادات کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کیمطابق ایرانی پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ایران کے پڑوسی اور دوست ممالک روس، آذر بائیجان، عراق اور پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات قائم ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ ایرانی عوام اور ایرانی نظام کو ایک دوسرے سے دور کرنے کی سازش کررہا ہے۔ انہوں نے امریکا کے سابق مشیر جون بولٹن کی کتاب کا حوالہ دیا جس میں بولٹن نے دعوی کیا کہ امریکا ایرانی عوام اور حکومت کے درمیان پھوٹ ڈالنے کی کوشش کررہا ہے۔

جواد ظریف

مزید :

پشاورصفحہ آخر -