محکمہ انہار: بہاولپور زون میں کرپشن سکینڈلز بے نقاب‘انکوائری فائل دبانے کا انکشاف

  محکمہ انہار: بہاولپور زون میں کرپشن سکینڈلز بے نقاب‘انکوائری فائل دبانے ...

  

بہاولپور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) محکمہ انہار بہاولپورزون کرپشن سیکنڈ(بقیہ نمبر43صفحہ6پر)

ل بے نقاب ہونے کے بعدکرپٹ افسران کی کرپشن کے مزید سنسنی خیزانکشافات سامنے آئے ہیں ذرائع کاکہناہے کہ ایکسین میلسی سائفن مہرمنظوراحمدنے سال2017 ء میں نہروں کی نگرانی کرنے کے نام پردوگاڑیاں ہنڈاسٹی اورٹیوٹاکرولا خریدکیں انہیں دوسال تک اپنے ذاتی استعمال میں رکھامیلسی سائفن کی بیرل کی صفائی کے نام پرٹھیکیدارکواڑھائی کروڑروپے کی بوگس ادائیگیاں کردیں جبکہ بیرل کی صفائی عام طریقہ سے ممکن ہی نہ ہے اوراس کیلئے کوئی مشینری بھی ایجاد نہ ہوئی ہے لیکن موصوف نے ریکارڈ میں اڑھائی کروڑ روپے کی صفائی کرڈالی ہے یہ بھی بتایاگیاہے کہ ایکسین مہرمنظور احمدنے میلسی سائفن ڈویژن میں 45نئے بیلدار بھرتی کیے اوران سے مبینہ طورپرتین لاکھ فی کس وصول کیے ان کے نہ توقدپورے تھے اورنہ ہی چھاتی ان الزامات کی انکوائری ایس ای انہاربہاولنگرخالدبشیرنے کی حقائق سامنے آنے پرانکوائری فائل چیف آفس میں دبادی گئی ہے یہ بھی بتایاگیاہے کہ محکمہ انہار ہاکڑہ ڈویژن میں تعیناتی کے دوران ایکسین اسلام مصطفی نے پانی چوروں کیخلاف بھرپورایکشن لیتے ہوئے20 کروڑ روپے سے زائد کاتاوان لگادیاان کے تبادلے کے بعدمہرمنظوراحمدنے تعینات ہوتے ہی ان کے فیصلوں کوغائب کرکے تاوان 20 گنا سے ختم کرکے ایک گناکردیااس میں بھی بھاری مال کمایا۔یہ بھی بتایاگیاہے کہ موصوف نے اپنے خلاف انکوائریوں اورمحکمانہ کاروائیوں کوروکنے کیلئے تگڑی سفارش کے ذریعے چیف آفس میں ایکسین آپریشن کاچارج بھی لے رکھاہے تاکہ ان کیخلاف کسی قسم کی کاروائی نہ ہوسکے۔ اورتاحال بھی میلسی سائفن اورکینال کالونی بہاولپورمیں دونوں کوٹھیوں پرقبضہ کررکھاہے اوردرجنوں ملازمین اس کی خدمت گاری پرلگائے گئے ہیں اوران کی تنخواہیں سرکاری خزانے سے وصول کی جارہی ہیں اس سلسلہ میں چیف انجینئرانہارمحمدوسیم بٹ نے کہاکہ مذکورہ بالاکرپشن بارے انہیں علم نہیں ہے ریکارڈمنگواکر چیک کرتاہوں اگرایساہواتو ضرورکاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

انکشاف

مزید :

ملتان صفحہ آخر -