گھر میں جھگڑا‘ بیٹے کا والد پر وحشیانہ تشدد‘ہسپتال میں بزرگ جاں بحق

  گھر میں جھگڑا‘ بیٹے کا والد پر وحشیانہ تشدد‘ہسپتال میں بزرگ جاں بحق

  

رحیم یار خان (بیورو رپورٹ ) تھانہ صدر صادق آباد کی حدود بستی جتوئی موضع بہادر پور کی رہائشی منظوراں مائی نے پولیس کو اپنی تحریری شکایت میں بیان کیا کہ گزشتہ سے پوشتہ روز ملزم محمود خان کا حقیقی والد محمد علی سے گھر میں تو تکرار ہوگئی جس پر ملزم محمود خان نے طیش میں آکر سوٹوں سے اپنے حقیقی والد محمد علی حملہ کردیا بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناڈالا شدید زخمی ہوئے پر موقع سے فرار (بقیہ نمبر35صفحہ7پر)

ہو گیا ورثاء نے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا جہاں طبی امداد کے باوجود محمد علی جانبر نہ ہو پایا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا اطلاع پاکر پولیس موقع پر ہہنچ گئی اور لاش تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے لئے منتقل کر دی، منظوراں کی رپورٹ پر پولیس نے بھائی ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کردی۔

بزرگ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -