خیرپورسادات: انجمن غلامان مصطفی کے زیر اہتمام جشن فرید کی تقریب‘ غلام فرید کوریجہ سمیت سیاسی‘ سماجی شخصیات کی شرکت‘خطے کی پسماندگی ختم کرنیکا عزم

  خیرپورسادات: انجمن غلامان مصطفی کے زیر اہتمام جشن فرید کی تقریب‘ غلام فرید ...

  

خیر پور سادات (نامہ نگار ) چئیرمین سرائیکستان قومی اتحاد اولاد(بقیہ نمبر24صفحہ6پر)

فرید خواجہ غلام فرید کوریجہ کی فریدی آستانہ میں انجمن غلامان مصطفیٰ? خیر پور سادات کے زیر اہتمام جشن فرید کی پر وقار تقریب میں تشریف آوری و صدارت، تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ھوا جسکی سعادت مولانا بدر منیر سعیدی نے حاصل کی جبکہ کلام فرید کی سعادت قاری محمد طارق سعیدی اور محمد ناصر فریدی کے حصہ میں آئی استقبالیہ کلمات میں میزبان محفل صدر انجمن غلامان مصطفیٰ? پیر میاں محمد اختر فریدی نے کہا کہ بر صغیر پاک و ہند میں اسلام کی تبلیغ و ترویج کا سہرا بزرگان دین کے سر ھے اور اس سلسلے کی اہم کڑی حضرت خواجہ غلام فرید رح ہیں جنہوں نے اپنے کلام کے ذریعے مخلوق خدا کی محبت کا درس دیا صدارتی خطاب میں خواجہ غلام فرید کوریجہ نے کہا کہ خاندان فرید کا مشن خواجہ غلام فرید رح کی تعلیمات کو عام کرنا ھے جو کہ اخوت و بھائی چارہ، رواداری، امن و آشتی کو فروغ دینا ھے انہوں نے مزید کہا کہ ھمارا سرائیکی وسیب جو کہ انتہائی پسماندہ ھے اسکے حقوق کیلئے ھم سرائیکستان قومی اتحاد کے پلیٹ فارم سے سرائیکی صوبہ کی مسلسل جدوجہد کر رھے ہیں تاکہ اس دھرتی کا حق تخت لاھور سے لے کر صوبہ سرائیکستان کا قیام ھے جس سے اس سرائیکی خطے کی پسماندگی دور ھو گی اس موقع پر خواجہ غلام فرید نے پیر میاں محمد اختر فریدی کی دستار بندی کی اور انہیں اپنے بزرگوں کا جانشین کرار دیا جشن فرید رح کی اس بابرکت تقریب میں سر پرست اعلیٰ سید ہادی حسین شاہ گیلانی سجادہ نشین، صدر جماعت اہلسنت رانا ہدایت الل? نقشبندی، مولانا بدر منیر سعیدی عطاری، سینئر صحافی محمد اختر خان پٹھان ایڈووکیٹ، چئیرمین عشر زکوٰۃ کمیٹی رانا تنویر احمد، سابق کونسلر میاں آصف بھٹہ، سیکرٹری جنرل انجمن ڈاکٹر محمد صدیق سلطانی، میاں منور فریدی ایڈووکیٹ، قاضی محمد بلال، میاں علی احمد فریدی، میاں محبوب فریدی، میاں محمد صفدر فریدی، رانا محمد اقبال، ایاز فرید نونی، حنیف ڈیسی، خادم حسین فریدی، جام فیض الل? کلر، قاری محمد رفیق لودھرا کے علاوہ سینکڑوں کی تعداد میں عقیدت مندان فرید رح اور معززین علاقہ موجود تھے تقریب کے آخر میں اختر خان پٹھان کو ممبر تحصیل بار ایسوسی ایشن علی پور بننے پر خواجہ غلام فرید کوریجہ نے مالا پہنایا اور چئیرمین عشر زکوٰۃ کمیٹی رانا تنویر احمد کو سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی خیر پور سادات، میاں آصف بھٹہ کو نائب صدر پی ٹی بننے پر مالا پہنایا اور مبارک باد دی یوں حق فرید یا فرید کی صداوْں میں یہ تقریب اپنے اختتام کو پہنچی۔

عزم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -