جنوبی پنجاب کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے افسر متحرک ہوجائیں‘ زاہد اختر زمان

      جنوبی پنجاب کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے افسر متحرک ہوجائیں‘ زاہد اختر ...

  

ڈیرہ غازیخان، کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ بیورو رپورٹ، سٹی رپورٹر، تحصیل رپورٹر) ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب زاہد اختر زمان دو روزہ پر ڈیرہ غازی خان پہنچ گئے(بقیہ نمبر25صفحہ6پر)

۔چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ حامد یعقوب شیخ،چیف ایگزیکٹو آفیسر آئی ڈیپ مجاہد شیردل ہمراہ تھے۔کمشنر آفس میں ترقیاتی منصوبوں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکریٹری جنوبی پنجاب زاہد اختر زمان نے کہا کہ تعمیراتی سیکٹر میں جدت لائی جائے۔ دور جدید کی نئی ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جائے افسران کے موقع پر وزٹ سے ترقیاتی منصوبوں میں معیار اور کام کی رفتار میں واضح مثبت فرق پڑتا ہے باقاعدگی سے ترقیاتی منصوبوں کے معائنوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا مقصد عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے کہا کہ بلڈنگز میں جدت لائی جائے۔ تمام سٹیک ہولڈرز سے قریبی رابطہ رکھنے کے ساتھ باہمی مشاورت جاری رکھی جائے۔ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ معیاد کے اندر مکمل کیا جائے،مٹیریل کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں ہوگا افسران سنجیدگی سے کام کریں تاکہ بعد میں شرمندگی اور کارروائی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے افسران مثالی کردار ادا کریں. منصوبوں میں جدت نظر آنی چاہیئے. چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ حامد یعقوب شیخ نے کہا کہ وزیر اعلی سردار عثمان احمد خان بزدار کے وژن کو سامنے رکھتے ہوئے ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کرائے جائیں۔ترقیاتی منصوبوں میں عوامی پیسہ کے ضیاع کو روکا جائے۔انہوں نے کہا کہ اے سی ایس جنوبی پنجاب کے دفتر کو بھی مضبوط کرنے کی ضرورت ہے ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب زاہد اختر زمان نے چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ حامد یعقوب شیخ کے ہمراہ ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیاڈپٹی کمشنر طاہر فاروق،اے ڈی سی آر سمیع اللہ فاروق اور دیگر افسران بھی ہمراہ تھے. انہوں نے ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں رجسٹری برانچ کا افتتاح اور معائنہ کیا. ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور چیئرمین پی اینڈ ڈی نے بی ایم پی و بلوچ لیوی لائنز کا دورہ کیا جہاں کمانڈنٹ حمزہ سالک نے بریفنگ دی. اس موقع پر بلوچ لیوی اور بی ایم پی کے جوانوں نے سلامی دی.ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے ڈی جی خان کلب کی تزئین و آرائش کے کام کا بھی جائزہ لیا. انہوں نے سردار فتح محمد خان بزدار انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے تعمیراتی سائٹ کا بھی دورہ کیاچیف ایگزیکٹو آفیسر آئی ڈیپ مجاہد شیردل نے بریفنگ دی.200 بستر کے حامل انسٹی ٹیوٹ پر چار ارب 28 کروڑ روپے سے زائد لاگت کا تخمینہ لگایا گیاہے اور26 اپریل 2022 منصوبہ کی تکمیل کا ہدف مقررکیا گیا. جبکہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری جنوبی پنجاب زاہد اختر زمان نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے ڈی جی خان کیلئے تاریخی بڑا پیکج دیا ہے اور انتظامیہ کیلئے بھی چیلنج ہے کہ اسے مقررہ معیاد کے اندر مکمل کرائے۔ انہوں نے یہ بات انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے تعمیراتی کام کے معائنہ کے دوران کہی. انہوں نے کہا کہ ڈی جی خان ترقیاتی پیکج علاقہ کیلئے ٹرننگ آؤٹ ہوگا انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی کی ہدایت پرچیئرمین پی اینڈ ڈی نے بھی ڈی جی خان کا دورہ کیا ہے اور منصوبوں کی تکمیل کیلئے تمام ضروری فنڈز کی یقین دہانی کرائی گئی ہے چیئرمین پلاننگ و ڈویلپمنٹ حامد یعقوب شیخ نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو دو سال کے مقررہ مدت میں تکمیل یقینی بنانے کیلئے اچھی ساکھ کی حامل آئی ڈیپ کوکام دیا گیا ہے۔کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ اور ڈی جی خان پیکج سمیت جنوبی پنجاب کے منصوبوں کیلئے فنڈز کی کمی کا مسئلہ نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال ڈیرہ غازی خان میں 18 ارب روپے خرچ کئے گئے تاہم رواں مالی سال میں زیادہ فنڈز خرچ کیے جائیں گے. علاوہ ازیں ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے پل ڈاٹ اور چوک چورہٹہ کا بھی دورہ کیا اور منصوبوں کا جائزہ لیا. ادھر ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب زاہد اختر زمان نے کہا ہے کہ حکومت جنوبی پنجاب کی عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لارہی ہے، بالخصوص کورونا کی وبا سے بچاؤ اور کورونا سے متاثرہ مریضوں کے علاج معالجے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں، یہ بات انہوں نے مظفرگڑھ میں رجب طیب اردوان ہسپتال کا معائنہ کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ کورونا کی وبا سے نمٹنے کیلئے ڈاکٹروں، نرسوں اور دیگر پیرا میڈیکل سٹاف نے جس جذبے اور ہمت سے کام کیا ہے وہ قابل تحسین ہے، پوری قوم ان کو سلام پیش کرتی ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت صحت کے علاوہ جنوبی پنجاب کی عوام کو معیاری تعلیم کی جدید سہولیات کے ساتھ ساتھ دیگر شعبہ جات جن میں زراعت، صنعت اور بہتر انفراسٹکچر کا قیام شامل ہیں کیلئے بھی عملی اقدامات کررہی ہے جلد ہی تمام شعبہ جات میں بہتر نظر آئے گی۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجینئر امجد شعیب خان ترین نے رجب طیب اردوان ہسپتال کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہسپتال کیلئے 113ایکٹر زمین مختص ہے، ہسپتال کو 1ہزار بستر تک بڑھایا جائے گا، اس میں 500طلباء و طالبات کیلئے میڈیکل کالج، 200طالبات کیلئے نرسنگ سکول، 200طلباء کیلئے پیرامیڈیکل کی تعلیم سمیت رہائشی کالونی اور مسجد کی سہولت بھی میسر ہوگی، ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ گذشتہ مالی سال کے دوران 1ارب 11کروڑ29لاکھ97ہزار روپے خرچ کئے گئے اور 1لاکھ 29ہزار 622مریضوں کو علاج معالجے کی سہولت فراہم کی گئی، انہوں نے بتایا کہ کورونا کی وبا کیلئے ہسپتال کی پرانی عمارت مختص ہے، جہاں 905افراد کے کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے، 551مریضوں کو ہسپتال میں داخل کیا گیا، 302مریضوں کو مکمل علاج کیا گیا اور28مریض انتقال کرگئے۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ ہسپتال میں پی سی آر لیب قائم کردی ہے جو جلد کام شروع کردے گی جہاں روزانہ 300مریضوں کے ٹیسٹ کئے جاسکیں گے، جس پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے کہا کہ رجب طیب اردگان ہسپتال میں مریضوں کا علاج معالجے کی جدید سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اور سروسز بھی معیاری ہے جو قابل تحسین ہے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس جام آفتا ب حسین، اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ رانا محمد شعیب، ڈی ایس پی عظمت اللہ گرمانی، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن محمدشہزاد، ایم ایس ڈاکٹر محمد عرفان بھی موجود تھے، بعد ازاں ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے انڈسٹریل سٹیٹ کے لئے مختص اراضی کو بھی معائنہ کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کو جلد شروع کردیا جائے گا، منصوبے سے نا صرف ضلع مظفرگڑھ بلکہ پورے خطے کو فائدہ ہوگا، عوام کو روزگارکے مواقع میسر آئیں گے، علاقے کی معاشی ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔

زاہد اختر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -