حکومت مزدورکامعیار زندگی بلند کرنے کیلئے متحرک‘ تنویر اقبال

  حکومت مزدورکامعیار زندگی بلند کرنے کیلئے متحرک‘ تنویر اقبال

  

بہاول پور(بیورورپورٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) کمشنر پنجاب سوشل سیکورٹی تنویر اقبال تبسم نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے جنوبی پنجاب کو ترقی دینے کے ویژن(بقیہ نمبر26صفحہ6پر)

کو مدنظر رکھتے ہوئے رحیم یار خان کے محنت کشوں اور ان کے زیر کفالت افراد کے لیے فوری طور پر 25 بستروں پر مشتمل ہسپتال کے قیام کا اعلان کیا ہے وہ دورہ بہاول پور کے موقع پر سوشل سیکورٹی کے مزدوروں سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ حکومت محنت کشوں اور مزدوروں کا معیار زندگی بلند کرنا چاہتی ہے ہر ضلعی ہیڈ کوارٹر پع سوشل سیکورٹی ہسپتال کا قیام اسی سلسلے کی ایک کڑی ہت،مزکورہ ہسپتال میں زچہ بچہ،پیڈز،ویکسی نیشنسنٹر،فیملی پلاننگ،میڈیکل، ایمرجنسی سروسز،ڈائیگناسٹک سنٹر بشمول ایکسرے،ای سی جی،الٹرا ساؤنڈاور پتھالوجی لیب جیسی سہولیات میسر ہوں گی، یہ ہسپتال 24 گھنٹے مریضوں کو صحت کی بہترین سہولیات مہیا کرئے گا۔انہوں نے کہا کہ سوشل سیکورٹی کے ڈاکٹرزاور پیرا میڈیکل سٹاف مریضوں کی خدمت کے لیے اپنے آپ کو وقف کیے ہوئے ہیں کیونکہ دکھی انسانیت کی خدمت ان کا اولین نصب العین ہے۔انہوں نے مذید کہا کہ سوشل سیکورٹی وہ واحد ادارہ ہے جو محنت کشوں اور ان کے زیر کفالت افراد کو طبی سہولیات کے علاوہ گریجوئٹی،ڈیتھ گرانٹ،میٹرنٹی لیو اور میڈیکل لیو کے واجبات ادا کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے مستقبل قریب میں اس ہسپتال کی توسیع کی جائے گی۔اس موقع پر ڈائریکٹر محمد ابراہیم خان،دائریکٹر میڈیکل ڈاکٹر محمد اصغر علی،اور فیڈریشن آف لیبر یونینز کے عہدیداران نے رحیم یار خان میں سوشل سیکورٹی ہسپتال کے قیام کی منظوری پر وزیر اعلی پنجاب اور کمشنر پنجاب سوشل سیکورٹی کا شکریہ ادا کیا۔

تنویر اقبال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -