ملتان: ایس ایم ای روزگار سکیم کے ہیلپ ڈیسک کا افتتاح

    ملتان: ایس ایم ای روزگار سکیم کے ہیلپ ڈیسک کا افتتاح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز رپورٹر ) ایوان تجارت و صنعت ملتان کے صدر میاں فضل الہی شیخ نے کہا ہے کہ ایس ایم ای سیکٹر کی ترقی خوشحالی اور استحکام کے لیے ایم سی سی آئی کوشاں (بقیہ نمبر29صفحہ6پر)

ہے یہ بات انہوں نے ایم سی سی آئی میں اسٹیٹ بنک آف پاکستان ملتان کے تعاون سے ایس ایم ای روزگار اسکیم کے ہیلپ ڈیسک کے افتتاح کے موقع پر چیف منیجر اسٹیٹ بنک آف پاکستان ملتان اور دیگر شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے چیف منیجر وقاص کاشف باجوہ،ڈپٹی چیف منیجر ندیم احمد،اسسٹنٹ چیف منیجر عمران صدف اور ایکٹنگ سیکرٹری جنرل محمد شفیق کے ہمراہ ہیلپ ڈیسک کا وزٹ بھی کیا میاں فضل الہی شیخ نے کہا کہ ایس ایم ای روزگار اسکیم کورونا لاک ڈاؤن صورتحال میں ملکی معیشت کی بحالی میں اہم کردار ادا کرے گی اس سے چھوٹے اور درمیانہ درجہ کے کاروبار کرنے والوں کو فائدہ ہو گا اور جب تک یہ سیکٹر مستحکم اور مضبوط نہ ہو گا معاشی استحکام ناممکن ہے انہوں نے گورنر اسٹیٹ بنک آف پاکستان ڈاکٹر رضا باقر کی اس سلسلہ میں کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ گورنر اسٹیٹ بنک ذاتی طور پر دلچسپی لیتے ہوئے ملک بھر کے چیمبرز اور کاروباری برادری سے رابطہ میں ہیں اور خصوصا ملتان ایوان سے مسلسل رابطہ اور مسائل سے آگاہی کے بعد اقدامات پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ملتان ایوان کے ممبران ایس ایم ای روزگار اسکیم کی آگہی اور شکایات کے لیے ہیلپ ڈیسک سے رابطہ کریں یا اپنی شکایاتinfo@mcci.org.pkای میل کرسکتے ہیں اور 061-4543530پرکال کرسکتے ہیں چیف منیجر اسٹیٹ بنک آف پاکستان ملتان وقاص کاشف باجوہ نے اس ضمن میں کاروباری برادری کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
ہیلپ ڈیسک