پلاٹ ایشو: میاں جمیل کے خدشات دور کرنے کیلئے دستاویزی ثبوت پیش

      پلاٹ ایشو: میاں جمیل کے خدشات دور کرنے کیلئے دستاویزی ثبوت پیش

  

ملتان(سپیشل رپورٹر)وزیر اعلی سیکرٹریٹ کی ڈائریکشن کے مطابق ایم ڈی اے کانفرنس روم میں ایم ڈی اے کے دیرینہ ایشو پلاٹ 2E اور 7E آفیسرز کالونی ملتان پر بحث کرنے کے لئے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ مذکورہ پلاٹ مالکان بالترتیب ڈاکٹر سعید الدین(بقیہ نمبر30صفحہ6پر)

نقوی مرحوم اور آغا حسن رضا مرحوم ہیں۔ مالکان نے یہ پلاٹ 1962ء میں خریدے تھے اورا علیٰ عدالت ہائی کورٹ کے 2004ء کے فیصلہ کے مطابق انہیں قبضہ نہیں دیاگیا تھا۔ مذکورہ کیس کا فیصلہ کرنے کے لئے معزز عدالت سپریم کورٹ و ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی اور وزیر اعلی سیکرٹریٹ کی ڈائریکشن کے مطابق اس کیس کو ایم ڈی اے کی 81 ویں گورننگ باڈی کے ایجنڈے کا حصہ بنایا گیا۔ جو کہ 17 مارچ2020 کو منعقد ہوئی۔ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے آغا محمد علی عباس نے اپنی عزیز داری کی وجہ سے گورننگ باڈی میں اس ایجنڈہ پوائنٹ پر بحث ہوتے وقت اجلاس میں شرکت نہ کی اور اٹھ کر چلے گئے۔ اس مسلئے کو حل کرنے کے لئے چیئرمین ایم ڈی اے میاں جمیل احمد اور وائس چیئرمین ایم ڈی اے ممتاز احمد قریشی کے فیصلہ کے مطابق ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی جس میں ممبر صوبائی اسمبلی و ترجمان وزیرا علیٰ پنجاب میڈم سبین گل خان،ڈپٹی ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ محسن رضا، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن عرفان قریشی اور لیگل ایڈوائزر ایم ڈی اے ملک سہیل شجرہ کو بطور کمیٹی ممبران نامزد کیا گیا۔ اس کمیٹی نے قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے اورا علیٰ عدالتوں کے فیصلوں کو مدنظر رکھتے ہوئے 34 ویں گورننگ باڈی کے فیصلہ کو بحال کرنے کی تجویز دی۔ کمیٹی کے اس فیصلہ کو 82 ویں گورننگ باڈی میں پیش کیا گیا۔اس سلسلے میں چیئرمین ایم ڈی اے میاں جمیل احمد نے مزکورہ پلاٹوں کے قبضہ کے حوالہ سے چند خد شات کا اظہار کیا جب کہ گورننگ باڈی کے باقی تمام ممبران نے کمیٹی کے فیصلہ کی توثیق کرتے ہوئے منظوری دے دی۔82 ویں گورننگ باڈی میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ چیئر مین ایم ڈی اے میاں جمیل احمد کے خدشات کو دور کیا جائے گا۔اس سلسلے میں بروز ہفتہ 04 جولائی 2020 کو دوبارہ اجلاس ہوا جس میں چیئرمین ایم ڈی اے میاں جمیل احمد،وائس چیئرمین ممتاز احمد قریشی، لیگل ایڈوائزر ملک امین سمیت دیگر افسران شریک ہوئے جبکہ ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے آغا محمد علی عباس نے شرکت نہیں کی او ر انہوں نے اجلاس شروع ہونے سے پہلے تمام ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ مزکورہ معاملے میں قانونی تقاضوں کو پورا کیا جائے اور میرٹ پر فیصلہ کیا جائے۔اجلاس میں چیئرمین ایم ڈی اے میان جمیل احمد کے خدشات کو دور کرنے کے لئے تمام دستاویزی ثبوت پیش کئے گئے اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ اس کیس کوآئندہ گورننگ باڈی میں ایجنڈے کا حصہ بناکر ووٹنگ کے لئے رکھا جائے گا۔

ثبوت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -