غیر معیاری گڑ‘ سوڈا واٹر یونٹس‘چکن شاپس سمیت 7فوڈ پوائنٹس سیل

  غیر معیاری گڑ‘ سوڈا واٹر یونٹس‘چکن شاپس سمیت 7فوڈ پوائنٹس سیل

  

ملتان(سٹاف رپورٹر)جنوبی پنجاب میں فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں‘36 یونٹس کو جرمانے،330شاپس مالکان کو نوٹس جاری‘غیر معیاری گڑ یونٹ‘چکن شاپس‘ (بقیہ نمبر32صفحہ6پر)

سوڈا واٹر سمیت 7فوڈ پوائنٹس سر بمہر‘ 2500کلو گڑ،75کلو گلوکوز،2160سوڈاواٹر بوتلیں،301کلو گوشت،2100لیٹر دودھ تلف کردیا۔تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیمز نے ملتان میں کارروائی کرتے ہوئے بیمار لاغر مرغیوں کا گوشت فروخت کرنے،سابقہ دی گئے وارننگ نوٹسز پر عمل نہ کرنے پر نفیس چکن شاپ، امجد چکن سیل سنٹر کو سربمہر کیا۔اسی طرح مظفرگڑھ میں کاروائی کے دوران آلودہ برتنوں کے استعمال،گڑ کی تیاری میں گلوکوز،کیمیکلز کے استعمال پر شان گڑ پروڈکشن یونٹ کو سیل کیا۔لیہ میں چیکنگ کے دوران پراسیسنگ ایریا میں جان لیوا حشرات کی موجودگی،ناقابل سراغ بیکری آئٹمز کی فروخت پر ظفر بیکرز یونٹ،رحیم یارخان میں آلودہ فریزرز،کھانے کی اشیاء زمین پر رکھنے،لائسنس فیس ادا نہ کرنے،ناقص صفائی پر المکہ سوئیٹس اینڈ بیکرزکو سیل کیا۔لودھراں میں مس برانڈنگ کرنے،سوڈاواٹر کی تیار ی میں مصنوعی مٹھاس کے استعمال،فلٹر تبدیل نہ کرنے پر عبداللہ اینڈ عبدالرحمن سوڈاواٹر‘ گٹکا کی فروخت،پراسیسنگ ایریا میں گندگی کی موجودگی پر بندگی پان شاپ کو سربمہر کیا گیا۔دوران چیکنگ2500کلو گڑ،75کلو گلوکوز،2160سوڈاواٹر بوتلیں برآمد،301کلو گرام مضرصحت گوشت،2100لیٹر ملاوٹی دودھ،75ساشے گٹکا،75لیٹر ناقص شیرہ،61لیٹر رینسڈآئل،426لیٹر زائدالمیعاد بیوریجزکو تلف کیں۔ مزیدبراں کاروائیوں میں ملتان ڈویژن میں 126فوڈیونٹس کو وزٹ کیا‘113فوڈیونٹس کوناقص صفائی پروارننگ نوٹسزجاری کیے گئے جبکہ10 فوڈپوائنٹس کو38ہزارروپے کے جرمانے عائد کئے۔ بہاولپورڈویژن میں 74دکانوں کی چیکنگ کی گئی اور62شاپس مالکان کو حتمی وارننگ نوٹسز جاری کئے گئے جبکہ10فوڈ پوائنٹس کو پنجاف پیور فوڈ رولز کی خلاف ورزی پر24,500 روپے کے جرمانہ عائد کئے گئے۔اسی طرح ڈی جی خان ڈویژن میں 78یونٹس کو چیک کیاگیااور69کوبہتری نوٹسزجاری کیے گئے جبکہ 7فوڈپوائنٹس کو49ہزار500روپے کے جرمانے عائدکئے گئے۔

یونٹس سیل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -