تیز رفتارکار ڈیوائیڈر سے ٹکراگئی‘4افراد شدید زخمی

  تیز رفتارکار ڈیوائیڈر سے ٹکراگئی‘4افراد شدید زخمی

  

ملتان (وقا ئع نگار ) تھانہ راجہ رام کے علاقے تیزرفتار کار ڈیوائیڈر سے ٹکراگئی،چار افراد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا ہے۔تفصیل کے مطابق رحیم یار خانکے (بقیہ نمبر33صفحہ6پر)

رہائشی غضنفر حسین، اعجاز ولید اور سمیع اللہ مہران کار میں سوار ہوکر ملتان کی جانب ا?رہے تھے کہ موضع بستی داد کے قریب تیزرفتاری کی وجہ سے کار ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں چاروں افراد شدید زخمی ہوگئے،جہنیں طبی امداد کے لئے ٹی ایچ کیو شجاعباد منتقل کردیا،جہاں ڈاکٹرز کے مطابق چاروں کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -