بچے پر تیزاب پھینکنے کا مقدمہ‘ کیس کی سماعت 9جولائی تک ملتوی

  بچے پر تیزاب پھینکنے کا مقدمہ‘ کیس کی سماعت 9جولائی تک ملتوی

  

ملتان (خصو صی رپورٹر ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت (بقیہ نمبر35صفحہ6پر)

نمبر دو ملتان نے 5 سالہ بچے پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے مقدمہ کی سماعت 9 جولائی تک ملتوی کردی ہے۔ چونکہ ملزمہ کورونا وائرس کا شکار ہوچکی ہے۔ یاد رہے کہ مقدمہ میں خاتون ملزمہ شمیم گرفتار ہے جو بچے کی چچی لگتی ہے۔قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ صدر کے مطابق ملتان کے علاقے سورج میانی میں پانچ سالہ بچے منتطر پر تیزاب پھینکنے کا مقدمہ بچے کے والد مختار حسین کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں  اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئیں۔ تفتیش کرنے کے بعد بچے کی رشتہ دار ملزمہ شمیم کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزمہ کو تفتیش کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا تھا۔تاہم بچہ دوران علاج جانبحق ہوگیا تھا۔ملزمہ کے خلاف فرد جرم عائد ہونے کے بعد گواہوں کے بیانات و شہادتیں قلمبند کی جارہی تھیں جو مکمل ہوچکی ہیں۔تاہم گزشتہ سماعت پر ملزمہ کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کا بیان دیا گیا تھا۔

ملتوی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -