پبلک سروس کمیشن: انٹرویوز بحال امیدواروں میں خوشی کی لہر

      پبلک سروس کمیشن: انٹرویوز بحال امیدواروں میں خوشی کی لہر

  

ملتان(سٹاف رپورٹر)پنجاب پبلک سروس کمیشن نے کورونا وائرس (بقیہ نمبر36صفحہ6پر)

کی وجہ سے سرکاری اسامیوں پر ملازمت کے سلسلے میں منسوخ ہونے والے انٹرویوزکوبحال کردیا ہے۔اس سلسلے میں جاری مراسلے میں انٹرویوز پر تعینات تمام افسران کوآج 8 جولائی کو ڈیوٹی پر پہنچنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔پبلک سروس کمیشن کے ہیڈ آفس اور تمام ریجنل دفاتر میں سٹاف کو حاضری یقینی بنانے کا بھی کہا گیاہے۔تمام انٹرویوز کا شیڈول ایک سے دو دوز میں جاری کردیا جائے گا۔ مراسلہ میں کورونا ایس اوپیز پرعملدرآمد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے کہ ڈیوٹیوں کے دوران تمام افسران و ملازمین انسداد کورونا کے ایس او پیز پر بھرپور عمل درآمد کریں گے۔روزانہ کی بنیاد پر صرف دو اوقات کار میں 15 امیدواران کے انٹرویوز لئے جائیں گے، تمام انٹرویوز کمیٹیوں میں 8 امیدوار صبح 10 بجے جبکہ7امیدوار دوپہر ساڑھے 12 بجے پیش ہو سکیں گے۔ امیدوارن اور متعلقہ محکمہ کے نمائندوں کیلئے ماسک کی شرط لازمی قرار دی گئی ہے، پبلک سروس کمیشن میں کام کرنیوالے افسران کے ماسک نہ پہننے کی صورت میں غیر حاضری لگا دی جائے گی، دفاتر میں سائلین کے داخلہ پر بھی مکمل پابندی عائد ہے جبکہ وزیٹرز صرف وزیٹر روم میں ملاقات کر سکیں گے، دفتر میں روزانہ صبح 8 سے 9 بجے ڈس انفیکشن کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

بحال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -