الپہ:مدرسے کا طالبعلم پراسرار طور پر غائب‘معلم گرفتار

  الپہ:مدرسے کا طالبعلم پراسرار طور پر غائب‘معلم گرفتار

  

ملتان (وقا ئع نگار ) تھانہ الپہ کے علاقے سے دس سالہ مدرسہ کا طالب علم پراسرار طور پر غاء ب ہو گیا پولیس نے10سال بچے کو اغوا کرنے کے الزام میں معلم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔تفصیل کے مطابق الپہ پولیس کو محمد سردار نے بتایا کہ میرا (بقیہ نمبر37صفحہ6پر)

بیٹا محمد عمیر اڈا بند بوسن پر مدرسہ میں دینی تعلیم حاصل کرنے کے لئے ملزم مدنی کے پاس موجود تھا جب بھی بچے کے بارے میں خیریت دریافت کرتا تو ملزم کی جانب سے خیریت کا کہا جاتا جو بات نہ کرواتا تھا روز ٹال مٹول کرتا رہا تشویش لائق ہونے پر مدرسہ پہنچے جہاں میرا بیٹا موجود نہ تھا میرے بیٹے کو ملزم مدنی اغوا کرکے جان سے ماردیا ہو میرے بیٹے کو بازیاب کروایا جائے،پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

معلم گرفتار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -