ملتان: ڈکیتی‘چوری کی مختلف وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں کا نقصان

  ملتان: ڈکیتی‘چوری کی مختلف وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں کا نقصان

  

ملتان (وقا ئع نگار ) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی قیمتی اشیا و نقدی سے محروم ہوگئے۔تفصیل کے مطابق تھانہ کینٹ کے علاقے کینٹ بازار محمد عمران کے میڈیکل سٹور پر دو مسلح ڈاکو نے داخل ہوکر اسلحہ کے زور پر نقدی 73ہزار چھین(بقیہ نمبر38صفحہ6پر)

کر فرار ہوگئے، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے محمد نبیل سے موٹرسائیکل سوار دو افراد جھپٹا مارکر بیگ لے گئے جس میں نقدی و موبائل مالیت 38ہزار موجود تھے، تھانہ الپہ کے علاقے بستی بوسن غلام عباس سے دو افراد نے گن پوائنٹ پر نقدی و موٹرسائیکل مالیت1لاکھ لیگئے، تھانہ مخدوم رشید کے علاقے یاسر حسین کی دوکان پر تین مسلح ڈاکو نے نقدی 55ہزار لیگئے، تھانہ قادر پور راں کے علاقے موسی ٹاون اعجاز احمد سے دو نامعلوم افراد نے اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ چہلیک کے علاقے کچہری سجاد حسین کی دوکان سے اسٹام، رجسٹریاں اور مہریں، تھانہ شاہ شمس کے علاقے پل کالرو کاظم علی کے بھانہ سے گائے مالیت1لاکھ50ہزار، تھانہ گلگشت کے علاقے چاہ ٹوبے والہ محمد طارق، شاداب کالونی امیر شاہد، سہوڑہ چوک سے محمد نوید،شاہ فیصل کالونی محمد عقیل کی موٹرسائیکلیں، دیوان باغ امجد علی کیگھر سے بکریاں مالیت75ہزار، تھانہ کوتوالی کے علاقے عید گاہ مسجد میں نمازہ جنازہ ادا کرتے ہوئے محمد شان ودیگر افراد کے26موبائل، کوٹلہ تولہ خاں مصور خاں کی موٹرسائیکل، تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے اے بلاک اعجاز احمد کی گاڑی کے سائیڈ شیشے مالیت90ہزار، پیرا غائب روڑ اعجاز حسین کے رقبہ سے بجلی کے دو میٹر مالیت10ہزار، تھانہ دولت گیٹ کے علاقے مجاہد کالونی رانا جاوید، تھانہ حرم گیٹ کے علاقے اندرون حرم گیٹ علی رضا کی موٹرسائیکل چوری ہوگئے۔

نقصان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -