حکومت آزادی صحافت کو دیوار سے لگارہی ہے‘ لیاقت بلوچ

  حکومت آزادی صحافت کو دیوار سے لگارہی ہے‘ لیاقت بلوچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(پ ر)نائب امیر جماعت اسلامی اور سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے پرامن صحافیوں پر حکومتی تشدد و (بقیہ نمبر22صفحہ6پر)

بربریت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ جیو نیوز کے بعد اب چینل 24 کوحکومت نے نشانہ بنایاہے۔ صحافیوں کا معاشی قتل مسلسل جاری ہے۔ آزادی صحافت کو دیوار سے لگایا جارہاہے۔ ہم صحافیوں کی آزادی صحافت اور معاشی تحفظ کے لیے جدوجہد کی حمایت کرتے ہیں۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ ملی یکجہتی کونسل مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فاشزم، طویل لاک ڈا?ن کی وجہ سے انسانی المیوں، عالمی برادری کی بے حسی اور بھارت میں مسلمانو ں پر ہندو دہشتگردوں کے مظالم پر قومی رہنما?ں، کشمیری رہنما?ں اور ماہرین و سینئر سفارتکاروں کی ٹیلی کانفرنس کا اہتما م کر رہی ہے۔ پاکستان کی دینی، سیاسی جماعتیں اور عوام جموں و کشمیر کی جدوجہد حق خود ارادیت کی تحریک کے ساتھ ہیں۔ حکومت پاکستان غفلت اور مجرمانہ خاموشی ختم کرے اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے متفقہ قومی ایکشن پلان بنایا جائے۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ کرونا وبا میں سب سے زیادہ مزدور طبقہ متاثر اور بھوک و فاقہ کشی کا شکار ہوا ہے۔ حکومت کے احساس پروگرام کے تحت چار ہزار روپے ماہانہ کی تنخواہوں، پنشن میں اضافہ نہ ہونا حکومت کی غریب دشمن پالیسی کا شاخسانہ ہے۔ سٹیل ملز، میڈیا میں معاشی قتل عام کے بعد پی آئی اے، ریلوے میں بھی مزدوروں کے معاشی قتل کی تلوار تیار کی جارہی ہے۔ حکومت ہوش کے ناخن لے اور غریب کے خاتمہ کی حکمت عملی ترک کرے۔
؛یاقت بلوچ