ایم پی اے امیر محمد خان کی چڈو خاندان کے سرکردہ رہنماؤں سے ملاقات
بھکر(نامہ نگار) معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب امیر محمد خان حسن خیلی گزشتہ روز چڈو ہاوس ہیتو پہنچے جہاں انہوں نے(بقیہ نمبر21صفحہ6پر)
چڈو خاندان کے سرکردہ رہنماؤں اکرام الحق چڈو،ملک حیات چڈو،حاجی عبدالقادر چڈو،ملک انعام الحق چڈو ایڈووکیٹ،ملک خلیل الرحمان چڈو،ملک سفطین ڈتوری،مقبول ڈتوری،شہزاد اکمل چڈو،خرم ضیا چڈو دیگر سے ملاقات کی ملاقات کے دوران علاقائی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے معان خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ یونین کونسل ہیتو کی عوام کے لیے چڈو خاندان کی خدمات قابل تعریف ہے چڈو خاندان کے بزرگوں سے ہمارا دیرینہ تعلق رہا ہے،اور یہ تعلق آج تک قائم ہے اور انشاء اللہ ہمیشہ رہے گا۔
ملاقات