عید پر عارضی بکرمنڈی لگانے کی تیاریاں شروع‘ بزرگوں کا داخلہ بند

  عید پر عارضی بکرمنڈی لگانے کی تیاریاں شروع‘ بزرگوں کا داخلہ بند

  

ملتان (خصو صی رپورٹر )عیدالاضحیٰ کے موقع پر عارضی بکر منڈیاں لگانے کے لئے تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی زیر صدارت انتظامات کا جائزہ اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز محمد طیب خان،قمرالزمان (بقیہ نمبر1صفحہ6پر)

قیصرانی،سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عبدالطیف خان،اسسٹنٹ کمشنرز عابدہ فرید،شہزاد محبوب،احمد رضا،غلام سرور، محمد زبیر،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرارشد ملک،چیف آفیسرز اقبال فرید اور اقبال خان نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عارضی بکر منڈیاں شہری حدود سے باہر لگانے کی ہدایت کی ہے اور شہری حدود میں آنے کی وجہ سے سامورانہ میں لگنے والی مستقل بکر منڈی بند کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ڈپٹی کمشنرعامر خٹک نے کہا ہے کہ کورونا وائرس پھیلنے کے خدشہ کے پیش نظر کوئی رسک نہیں لیا جائے گا،تمام بکر منڈیاں اڑھائی کلومیٹر سے زائد فاصلے پر شہر سے باہر لگائی جائیں۔عامر خٹک نے کہا کہ24 گھنٹوں کے اندر عارضی بکر منڈیوں کے مقامات کا تعین کرکے رپورٹ پیش کی جائے اور رش کم کرنے کے پیش نظر گزشتہ سال کے مقابلہ میں بکر منڈیوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔بکر منڈیوں کو جانیوالوں راستوں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں۔عامر خٹک نے کہا کہ شجاع آباد اور جلالپور پیروالا میں بھی میونسپل کمیٹی کی حدود سے باہر بکر منڈیاں لگائی جائیں۔انہوں نے کہا کہ عارضی بکر منڈیوں میں حکومت کے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔ اس مقصد کے لئے ضلعی انتظامیہ کے ہر افسر کو علیحدہ علیحدہ بکر منڈی کا فوکل پرسن مقرر کیا جائے گا۔بکر منڈیوں میں محکمہ صحت اور لائیو سٹاک کیمپ لگائیں گے۔مویشی منڈی میں کسی کو بھی ماسک پہنے بغیر داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔بکرمنڈیوں میں بچوں اور ضعیف العمر افراد کا داخلہ ممنوع ہو گا، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جانور کو لانے والی گاڑی کی شہر میں داخلہ سے پہلے ڈس انفکشن کی جائے گی۔

داخلہ بند

مزید :

ملتان صفحہ آخر -