ڈیرہ:یونین کونسل سیکرٹریز کی 2ماہ سے تنخواہ بند

      ڈیرہ:یونین کونسل سیکرٹریز کی 2ماہ سے تنخواہ بند

  

ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر) پنجاب حکومت کی ہدایت پرختم ہونے والی یونین کونسلوں کے سیکرٹریز گزشتہ دو ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں تفصیل کے مطابق لوکل (بقیہ نمبر2صفحہ6پر)

گورنمنٹ پنجاب لاہور کی جانب سے دو ماہ قبل جاری ہونے والے لیٹر کے مطابق اربن یونین کونسلیں جو کرائے کی عمارتوں میں قائم ہیں انہیں فی الفور خالی کرکے ریکارڈ میٹروپولیٹن کارپوریشن یا پھردیگرمتعلقہ سرکاری عمارتوں میں منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی تھی ریکارڈ کی منتقلی کے ساتھ یوسی سکریٹریز کی تنخواہیں بھی روک لی گئی ہیں اس وقت ڈیرہ غازیخان کی کل 17یونین کونسلوں میں سے پانچ یونین کونسلیں سرکاری جبکہ 12 پرائیویٹ عمارتوں میں قائم تھیں اور 12 یونین کونسلوں کے سکریٹریز کو پچھلے دو ماہ سے تنخواہواہوں کی ادائیگی نہ کی جاسکی ذرائع کے مطابق جس وقت یونین کونسلوں کو سرکاری عمارتوں میں شفٹ کیاگیا اس وقت ان یوسیز کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے موجود تھے جس سے سکریٹریز اور دیگر ملازمین کی تنخواہیں ادا کی جا سکتی تھیں متاثرہ سکریٹریز نے وزیراعلی پنجاب سردارعثمان احمد خان بزداراور کمشنرڈیرہ ساجد ظفر ڈال سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈی جی خان کے ایک درجن سے زائد یونین کانسلوں کے سکریٹریز کو فی الفور تنخواہوں کی ادائیگی کرائی جائے۔

تنخواہ بند

مزید :

ملتان صفحہ آخر -