وہاڑی: گرمی کی شدید لہر‘ نوجوانوں کا ٹیوب ویلز پر دھاوا‘پکنک کا ماحول

  وہاڑی: گرمی کی شدید لہر‘ نوجوانوں کا ٹیوب ویلز پر دھاوا‘پکنک کا ماحول

  

وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار) وہاڑی شہروگردونواح گزشتہ کئی روزسے گرمی کی شدیدلپیٹ میں ہے درجہ حرارت(بقیہ نمبر17صفحہ6پر)

46درجہ سینٹی گریڈتک جاپہنچاہے سورج نے آگ برساناشروع کردی ہے اوریوں لگتاہے کہ جیسے سورج سوانیزے پرآیاہواہے جس کی وجہ سے عوام شدیدپریشان ہیں گرمی کے ستائے ہوئے شہریوں نے گرمی کی شدت کوکم کرنے کیلئے ٹیوب ویلزکارخ کرلیاجہاں پرنہانے کے ساتھ ساتھ پکنک کاماحول بھی بنالیااورکچھ لوگ ٹیوب ویل میں نہانے کے ساتھ ساتھ آم کھانے کے مزے لیتے رہے توکچھ لوگ گھرسے بریانی تیارکرکے لے گئے اورمل بیٹھ کربریانی سے لطف اندوزہوتے رہے شہریوں کاکہناہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھروں میں بندتھے اورذہنی پریشانیوں کاشکارہورہے تھے اس کے علاوہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے بھی کافی پریشانی کاسامناکرناپڑتاہے توبچوں اوردوستوں کے ساتھ پکنک منانے کیلئے صبح سے ہی گھروں سے نکلے ہیں خوب انجوائے کررہے ہیں اورنہانے کے ساتھ آم اوربریانی کھاکرپکنک کامزہ دوبالاہوگیاہے گرمی کی شدت کی وجہ سے مریضوں،بچوں اوربزرگوں کوشدیدمشکلات کاسامناہے جس کی وجہ سے لوگ بارش کیلئے دعائیں بھی مانگ رہے ہیں۔

ماحول

مزید :

ملتان صفحہ آخر -