جتوئی: 80سالہ بزرگ پر منشیات فروشی کا جھوٹامقدمہ‘ ڈی پی او کا نوٹس‘ایس ایچ او سمیت 3 ملازمین کیخلاف مقدمہ‘ کارروائی شروع

  جتوئی: 80سالہ بزرگ پر منشیات فروشی کا جھوٹامقدمہ‘ ڈی پی او کا نوٹس‘ایس ایچ ...

  

جتوئی (نمائندہ پاکستان) سوشل میڈیا کی خبر پر ڈی پی او ندیم عباس ان ایکشن۔ رات گئے منشیات برامدگی کیس کی چھان(بقیہ نمبر16صفحہ6پر)

بین کیلئے تھانہ میرہزار پہنچ گئے اور بزرگ اللہ بخش جھبیل پر غلط مقدمہ کے اندراج پر ایس ایچ او اور تفتیشی افسر اور کانسٹیبل پر مقدمہ درج کرکے ایس ایچ او تھانہ میر ہزار سلیم اقبال کو گرفتار کر کے حوالات بند کردیا گیا،اور اس موقع پر ڈی پی او مظفرگڑھ نے کہا کہ کسی بھی شہری کے خلاف زیادتی کو برداشت نہیں کیا جائیگا اور ظلم کرنے والے پولیس افسران و اہلکاران کسی رعائت کے مستحق نہیں تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تحصیل جتوئی کا تھانہ میر ہزار خان کے ایس ایچ او سلیم اقبال نے سیاسی سفارش پر میرہزار خان کے رہائشی بزرگ 80 سالہ شہری اللہ بخش جمیل پر منشیات فروشی کا جھوٹا مقدمہ درج کیا اور سوشل میڈیا کی خبر پر ڈی پی او سید ندیم عباس رات گئے منشیات برامد گی کیس کی چھان بین کیلئے تھانہ میرہزار پہنچ گیا اور بزرگ اللہ بخش جھیل پر جھوٹے غلط مقدمہ کیاندراج پر ایس ایچ او سلیم اقبال اور تفیشی افسر اور کنسٹیبل پر مقدمہ درج کر کے موقع پر گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا اللہ بخش جمیل کو رہا کردیاہے۔

کارروائی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -