جہانیاں: نہر میں شگاف‘ ٹائیگر فورس جوانوں کی بروقت انٹری

    جہانیاں: نہر میں شگاف‘ ٹائیگر فورس جوانوں کی بروقت انٹری

  

اڈا پل 14(نامہ نگار)جہانیاں سے پل 114/10R کے ساتھ نہر(بقیہ نمبر15صفحہ6پر)

لوئر دوباری آب میں اچانک شگاف پڑ گیا جس پر اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان نے فوری ایکشن لیتے ہوئے تمام لائینز ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ ساتھ ٹائیگر فورس کے نوجوانوں کو بروقت شگاف والی جگہ پر پہنچنے کی ہدایت کی۔ SDO حافظ جنید بھاری مشین اور عملے کے ساتھ پہنچے۔ اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان نے اپنی نگرانی میں شگاف کو پر کروایا۔آپ کے اس بروقت اقدام پر کاشتکار بھائیوں کی فصلیں تباہ ہونے سے بچ گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان نے آپریشن میں حصہ لینے والے آفیسرز، سرکاری عملہ، ٹائیگر فورس کے تمام نوجوانوں اور کاشتکار بھائیوں کا شکریہ ادا کیا۔

انٹری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -