نامورنعت گو‘شاعر لالہ صحرائی کی آج برسی
ملتان(اے پی پی) نامورنعت گوشاعر، افسانہ نگار،مزاح نگاراوردانشور لالہ صحرائی کوہم سے بچھڑے 20برس بیت گئے۔لالہ صحرائی کااصل نام محمد صادق (بقیہ نمبر14صفحہ6پر)
تھا،وہ 14فروری 1920ء کوامرتسرکے نواحی گاوں میں پیداہوائے۔ان کے والد خشت سازی کاکام کرتے تھے۔کاروبار میں نقصان کے بعد وہ 1926ء میں جہانیاں میں آکر آباد ہوگئے۔لالہ صحرائی نے میٹرک کے امتحان کے بعدمحکمہ انہارمیں ملازمت شروع کی،پھرفوج میں سویلین ٹیچر بھرتی ہوگئے اورلکھن?میں کام کرتے رہے۔قیام پاکستان سے کچھ عرصہ پہلے ملازمت سے مستعفی ہوکر واپس جہانیاں آگئے۔لالہ صحرائی ادب میں تنقیدنگاری،کالم نگاری اورتراجم کرتے رہے۔1990ء میں نثر سے شاعری کی طرف آئے اورسن 2000ء تک دس سال کے عرصہ میں ان کے 16نعتیہ مجموعے شائع ہوئے۔انہوں نے ایوب دورمیں سیاست میں بھی حصہ لیا۔8جولائی 2000ء کو انتقال کرگئے اورانہیں جہانیاں میں سپردخاک کیاگیا۔
برسی