تبدیلی کی آڑ میں پاکستان کیخلاف گہری سازش کی گئی‘ علی حسن گیلانی

  تبدیلی کی آڑ میں پاکستان کیخلاف گہری سازش کی گئی‘ علی حسن گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اُوچ شریف(نمائندہ پاکستان) بڑے بڑے دعوے اور عملی کارکردگی صفر ہے ان خیالات کا اظہار سابق ایم این اے و ڈویژنل جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی بہاول پور،سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری مخدوم سید علی حسن گیلانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ (بقیہ نمبر6صفحہ6پر)

سیاحت پر وزیر اعظم نے دس سالہ پالیسی بنائی ہے وزیر اعظم کا بہت بڑا وژن ہے مگر سیاحت کیلئے بجٹ میں ایک روپیہ نہیں رکھا واحد سیاحتی ادارہ PTDC بھی ختم کر دیا ہے واہ رے واہ! کیا اسے کہتے ہیں بڑا وژن یہ بڑا نہیں بلکہ اندھا وژن ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی بوکھلاہٹ کا عالم یہ ہے کہ واحد سیاحتی ادارہ PTDC کو بھی ابدی نیند سلا دیا گیا ہے جس سے نہ صرف سیاحتی ترقی کو جھٹکا لگا ہے جو کہ آئندہ کافی سالوں تک باعث نقصان ثابت ہو گا انہوں نے کہا کہ حکومتی نااہلی اور بے بسی کا سخت ترین رد عمل مظلوم عوام بھگت رہی ہے، انہوں نے کہا کہ یہ تبدیلی پاکستان کی معیشت تبدیل کرنے کے لیے اک سازش کی گی تھی جو کامیاب رہی لیکن جس تبدیلی کے سنہرے خواب سبز باغ جنت کی سیر عوام کو کرائی گی تھی کبھی ملک میں گندم کی فصل کے فورا بعد آٹے کا بحران نہیں دیکھا تھا یہ بھی دیکھ لیا ہے کون کہتا ہے کہ تبدیلی نہیں آئی یہ تباہی اور بربادی کی تبدیلی ہے عوام کو لوٹنے کے لئے نئے طریقہ واردات سے ملک میں گندم کی فصل کا گورنمنٹ ریٹ 1400 جبکہ فروخت 1800 میں ہو رہی ہے جو کہ غریب عوام کی پہنچ سے میلوں دور ہو چکی ہے احتساب کا نعرہ لگانے والوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کرپشن کے پر کھول دیے آٹے کے ریٹ میں شدید اضافہ اس کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت نے ہر فارم پر عوامی مسائل کو اُجاگر کرتے ہوئے حکومتی نااہلی کا منہ توڑ جواب دیا ہے اور وہ وقت دور نہیں جب پاکستان پیپلز پارٹی بر سر اقتدار آکر غریب عوام کے حقوق کے حوالہ سے مثالی اقدامات کئے جائیں گے۔
علی حسن