حضرت بابا حاجی شیر دیوان کے سالانہ عرس کی تقریبات پر پابندی

  حضرت بابا حاجی شیر دیوان کے سالانہ عرس کی تقریبات پر پابندی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر وہاڑی وقاص رشید نے حضرت بابا دیوان صاحب چاولی مشائخ رحمتہ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کی تقریبات پر پابندی عائد کر (بقیہ نمبر7صفحہ6پر)

دی ضلعی بھر میں ہونے والی سالانہ لوکل چھٹی بھی منسوخ،نوٹیفکیشن جاری تفصیل کے مطابق کورونا وبا کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے برصغیر پاک و ہند کے عظیم روحانی بزرگ حضرت بابا حاجی شیر دیوان کے سالانہ عرس کی تقریبات پر پابندی عائد کردی ڈپٹی کمشنر کیجاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب حکومت کی ہدایات کے مطابق عالمی کرونا وبائکے پیش نظر جہاں جلسے،جلوسوں،مجالس اور پانچ سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائد ہے وہیں عرس کی تقریبات میں ہزاروں لوگ جمع ہونگے جس کے باعث کورونا وائرس کے پھیلنے کے خدشات ہیں اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے ڈسٹرکٹ مینجر اوقاف کی فول پروف سیکیورٹی کی درخواست پر ڈی پی او وہاڑی کو درخواست ریفر کی جس کے جواب میں ڈی پی او نے کرونا وائرس کے خطرات کی وجہ سے عرس کے انعقاد کو ناممکن قرار دیا اور رائے دی کہ کورونا وائرس کے باعث عرس کی تقریبات منعقد کرنا مشکل ہے اس حوالے سے تقریبات عرس پر مکمل پابندی اور کسی قسم کا اکٹھ نہ کیا جائے جس پر ڈپٹی کمشنر نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ناصرف عرس پر پابندی عائد کر دی بلکہ ضلع بھر سالانہ لوکل چھٹی بھی منسوخ کر دی۔ برصغیر پاک و ہند کے عظیم روحانی بزرگ حضرت بابا حاجی شیر دیوان صاحب رحمۃاللہ علیہ چاولی مشائخ کے1373 سالانہ عرس مبارک کی تین روزہ تقریبات کا آغاز 9 جولائی سے دیوان صاحب میں ہونا تھا۔
پابندی