رحیم یار خان:چوری کی 17وارداتیں‘ لاکھوں کا سامان‘ نقدی غائب

        رحیم یار خان:چوری کی 17وارداتیں‘ لاکھوں کا سامان‘ نقدی غائب

  

رحیم یار خان (بیورو رپورٹ) چوری کی 17 وارداتیں ملزمان نقدی موبائل فون طلائی زیورات کار بس آئل فریج سامان کریانہ جنرل سامان پیٹر انجن موٹر سائیکل اور مویشی (بقیہ نمبر8صفحہ6پر)

چرا کر فرار ہوگئے مالکان کی رپورٹ پر مقدمات درج،تفصیل کے مطابق چوری کی پہلی واردات حسین آباد کے رہائشی محمد اکبر کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 6 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کی کار چرا لی دوسری واردات بھٹہ کالونی کے مدثر یوسف کے ساتھ پیش آئی جہاں اللہ رکھا اور جام علی وغیرہ نے 3 لاکھ 28 ہزار روپے کی نقدی اور طلائی زیورات چرا لیے تیسری واردات اڈا خانپور کے رہائشی ساویندر سنگھ کے ساتھ پیش آئی جہاں ملزم راشد علی نے 1 لاکھ روپے کی نقدی اور موبائل فون چرا لیا چوتھی واردات احمد وقاص کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 45 ہزار روپے کی نقدی اور جنرل سامان چرا لیا پانچویں واردات چک 113 کے رہائشی کاشف حسین کے ساتھ پیش آئی جہاں جہاں 2 ملزمان قدیر وغیرہ نے 38 ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون چرا لیا چھٹی واردات گلش اقبال کے رہائشی عثمان طارق کے ساتھ پیش آئی جہاں 5 ملزمان رجب وغیرہ نے 2 لاکھ 25 ہزار روپے کی نقدی چرا لی ساتویں واردات حیات لاڑ کے رہائشی فضل الرحمان کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 69 ہزار 905 روپے کی نقدی اور سامان کریانہ چرا لیا آٹھویں واردات ترنڈہ گورگیج کے رہائشی محمد عارف کے ساتھ پیش آئی جہاں 3 ملزمان محمد نواز وغیرہ نے 1 لاکھ 74 ہزار روپے کی نقدی چرا لی نویں واردات واحد بخش مہر کے رہائشی رشید احمد کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 90 ہزار روپے مالیت کے طلائی زیورات چرا لیے دسویں واردات کچہری روڑ کے رہائشی محمد عرفان کے ساتھ پیش آئی جہاں 2 ملزمان رجب علی وغیرہ نے 30 ہزار روپے کی نقدی چرا لی گیارہویں واردات شیخ زید ہسپتال کے رہائشی سعید خان کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 70 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا بارہویں واردات زمیندارہ کالونی کے رہائشی محمد انور کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 90 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا تیرہویں واردات ظاہر پیر کے رہائشی رفیق احمد کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 28 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا چودھویں واردات چک 88 کے محمد صدیق کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 1 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کا بس آئل چرا لیا پندرہویں واردات رکن پور کے رہائشی عابد حسین کے ساتھ پیش آئی جہاں 3 ملزمان یاسین وغیرہ نے 15 ہزار روپے مالیت کی فریج چرا لی سولہویں واردات موضع دشتی کے رہائشی احسان اللہ فیاض کے ساتھ پیش آئی جہاں 5 ملزمان ضیاء اللہ وغیرہ نے 1 لاکھ 95 ہزار روپے مالیت کا پیٹر انجن چرا لیا جبکہ سترہویں واردات موضع چانجنی کے رہائشی فدا حسین کے ساتھ پیش آئی جہاں 3 ملزمان محمد عرفان وغیرہ نے 1 لاکھ روپے مالیت کے مویشی چرا لیے ملزمان فرار مالکان کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی.

نقدی غائب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -