شیر شاہ روڈ پر جگہ جگہ گڑھے‘حادثات میں اضافہ‘ انتظامیہ غائب

  شیر شاہ روڈ پر جگہ جگہ گڑھے‘حادثات میں اضافہ‘ انتظامیہ غائب

  

ملتان(نمائندہ خصوصی)ٹوٹی پھوٹی ملتان چھاؤنی سے گزرکرمظفرگڑھ کے لئے جانے والی عزیزہوٹل تاشیرشاہ روڈشہریوں کے لئے وبال جان بن گئی ہے۔بتایاجاتاہے کہ10سال قبل دومختلف کمپنیوں کوروڈکشادگی اوراس کی کارپٹنگ کاٹھیکہ لیاتھا۔تاہم کمپنیوں نے اس(بقیہ نمبر9صفحہ6پر)

قدرناقص تعمیرکی کہ تعمیرکے چندماہ کے دوران ہی روڈجگہ جگہ سی بیٹھ گئی عزیزہوٹل سے لے کرگھوڑاچوک تک اس میں سیوریج کے لئے بنائے گئے مین ہولزٹوٹ پھوٹ کاشکارہوگئے پنجاب ہائی ویزاٹھارٹی نے کمپنی کے تمام بل پاس کردئیے تاہم بعدازاں کمپنی کوبلیک مذکورہ منصوبہ کی ناقص تعمیرکے باعث بلیک لسٹ کردیاگیا۔اورکمپنی نے نئے نام سے رجسٹریشن کرواکرتعمیراتی کام شروع کردیا۔تاہم شیرشاہ روڈکوآج تک دوبارہ سے کارپٹ نہ کیاجاسکاجس کی وجہ سے،مظفرآباد،مظفرگڑھ،ڈیرہ غازی خان،گارڈن ٹاؤن،عسکریہ کالونی،خدادادکالونی دیگرعلاقوں کیمکینوں کواس ٹوٹی پھوٹی روڈکی وجہ دوران سفرشدیدمشکلات سامناکرناپڑتاہے۔صورت حال اس قدرخوفناک ہے کہ آئیروزٹوٹی پھوٹی روڈحادثات کاباعث بنتی ہے۔بتایاجاتاہے کہ شیرشاہ بائی پاس مظفرآبادتک روڈکی صورت حال اس قدرخراب ہے کہ ڈبل روڈکی بجائے روڈسنگل روڈاستعمال ہوتاہے دوطرفہ ٹریفک آمنے سامنے آجاتی ہے۔یک دم ٹریفک کے آمنے سامنے آنے سے خوفناک حادثات ہوتے ہیں۔ذرائع کے مطابق پنجاب ہائی وے انتظامیہ ملتان کی ڈیمانڈکے باوجودمذکورہ روڈکی تعمیرنوکے لئے مالی سال2020-21ء میں کوئی فنڈزنہیں رکھے گئے۔شہری حلقوں نے وزیراعلی پنجاب اوردیگراعلی حکام سے ٹوٹی پھوٹی شیرشاہ روڈکی تعمیرنوکامطالبہ کیاہے۔تاکہ شہری محفوظ رہتے ہوئے روڈپرسفرکرسکیں۔

ٹوٹ پھوٹ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -