حادثات میں اضافہ‘ ریلوے انتظامیہ سوشل میڈیا پر آگاہی مہم میں مصروف ہوگئی

حادثات میں اضافہ‘ ریلوے انتظامیہ سوشل میڈیا پر آگاہی مہم میں مصروف ہوگئی

  

ملتان(نمائندہ خصوصی)اوپن ریلوے لائن اوران مین لیول کراسنگ (بقیہ نمبر11صفحہ6پر)

پرحادثات کی شرح میں غیرمعمولی اضافہ کوکنٹرول کرنے کے لئیریلوے انتظامیہ نے سوشل میڈیاپرآگاہی مہم شروع کردی ہے۔جس میں اوپن لائن اوران مین لیول کراسنگ پرشہریوں،نجی وہیکلزڈرائیوروں کی غلطیوں سے مسافرٹرینوں کے ساتھ ہونیوالے حادثات کی ویڈیوزسماجی رابطوں کی ویب سائٹس اپ لوڈکرکے شہریوں کوزندگی کے قیمتی ہونے اورجلدبازی کے نقصنات بارے آگاہی دی جاری ہے۔بتایاجاتاہے کہ ریلوے ہیڈکواٹرنے ملتان سمیت تمام ریلوے ڈویڑنوں کے افسران کوآگاہی مہم اورحادثات کے تدارک کے لئے سوشل میڈیاکابھرپوراستعمال کرنے ہدائت کی ہے۔جس پرعملدرآمدشروع کردیاگیاہے۔

مصروف

مزید :

ملتان صفحہ آخر -