بین المسالک و بین المذاھب میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے، اظہار بخاری

بین المسالک و بین المذاھب میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے، اظہار بخاری

  

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) چیرمین امن کمیٹی معروف مذہبی سکالر علامہ پیر سید اظہار بخاری نے کہا ہے، کہ بین المسالک و بین المذاھب میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ وزارت مذہبی امور تمام مسالک کو متحد کرنے میں بہترین کردار ادا کر سکتی ہے۔ اظہار بخاری نے کہاامن و امان کی بحالی، فرقہ واریت کے سدباب کیلئے وفاقی وزیرنور الحق قادری سے بھر پور تعاون کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے علماء کرام کے ہمراہ وافقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اظہار بخاری نے کہا طاقتوں کو ہمارے مسلکی مسائل سے کوئی غرض و غایت نہیں، وہ صر ف پاکستان اور مسلمان کے دشمن ہیں۔ قومی لیڈر بحرانوں کا مقابلہ کرنے کا ہنر جانتے ہیں۔ ملک بچانے کیلیے عظیم و جراتمندانہ فیصلے کرنے ہونگے۔ علماء کرام قوم کو نفرت کے حصار سے نکال کر محبت کے گلزاروں میں لے جائیں۔کیونکہ پاکستان میں مذہبی اہم آہنگی اور مفاہمت کی جتنی ضرورت ہے، اس سے پہلے کبھی نہ تھی۔ عظیم قومیں چھوٹے چھوٹے اختلافات اور مسائل کو اپنے درمیان انتشار و نفاق کا باعث نہیں بننے دیتیں۔

اظہار بخاری

مزید :

صفحہ آخر -