وزیر اعلیٰ محمود خان کی نجم الدین خان کے بھائی سیشن جج اکرام اللہ کی وفات پر تعزیت

وزیر اعلیٰ محمود خان کی نجم الدین خان کے بھائی سیشن جج اکرام اللہ کی وفات پر ...

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے سابق وفاقی وزیر نجم الدین خان کے بھائی اور ڈسٹرکٹ سیشن جج اکرام اللہ کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہا ر کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دُعا کی ہے۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ نے سابق صوبائی وزیر حبیب الرحمان کی والدہ کے انتقال پر بھی دُکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دُعا کی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -