قومی کرکٹ ٹیم کا تیسرا گروپ برطانیہ روانہ ہو گیا

قومی کرکٹ ٹیم کا تیسرا گروپ برطانیہ روانہ ہو گیا
قومی کرکٹ ٹیم کا تیسرا گروپ برطانیہ روانہ ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کا تیسرا گروپ برطانیہ روانہ ہو گیا،تیسرے گروپ میں کرکٹر حیدر علی ،عمران خان اور کاشف بھٹی کے علاوہ مساجر ملنگ علی شامل ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کا تیسرا گروپ برطانیہ روانہ ہو گیا،قومی سکواڈ کا تیسراگروپ نجی ایئرلائن کی پرواز ای کے 625 سے براستہ دبئی انگلینڈروانہ ہوا،تیسرے گروپ میں کرکٹر حیدر علی ،عمران خان اور کاشف بھٹی کے علاوہ مساجر ملنگ علی شامل ہیں،کھلاڑی کورونا ٹیسٹنگ کے بعد قومی سکواڈ کو جوائن کر سکیں گے ۔

فاسٹ باﺅلر حارث رﺅف کورونا کے 2 ٹیسٹ منفی آنے کے بعد انگلینڈ جائیں گے ،شعیب ملک کو تاخیر سے سکواڈ جوائن کرنے کی پہلے ہی اجازت دی گئی ،3 کرکٹرز کے انگلینڈ پہنچنے کے بعد سکواڈ میں 29 کرکٹرز ہو جائیں گے ۔

مزید :

کھیل -