قومی اداروں کو کرپشن اور سیاسی مداخلت سے پاک کر رہے ہیں ،گور نر پنجاب چودھری سرور

قومی اداروں کو کرپشن اور سیاسی مداخلت سے پاک کر رہے ہیں ،گور نر پنجاب چودھری ...
قومی اداروں کو کرپشن اور سیاسی مداخلت سے پاک کر رہے ہیں ،گور نر پنجاب چودھری سرور

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہاہے کہ قومی اداروں کو کرپشن اور سیاسی مداخلت سے پاک کر رہے ہیں ،ماضی میں میرٹ کونظر انداز کیا جاتا رہا مگر اب ایسا نہیں ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گور نر پنجاب چودھری سرورنے کہاہے کہ پی آئی اے سمیت ہر معاملے پر سچ قوم کے سامنے لا رہے ہیں ،اداروں میں اصلاحات اور ہر سطح پر میرٹ وشفافیت کو یقینی بنایا جائےگا۔

انہوں نے کہاکہ الحمداللہ!ملکی ترقی کا شاہکار سی پیک منصوبہ کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے ،انشااللہ!سی پیک منصوبہ پاکستان کو بہت اوپر تک لے کر جائے گا، کورونا کیخلاف جنگ میں این سی او سی قومی کاوشوں کو مربوط بنانے کا مرکز ہے ،کورونا پھیلنے سے روکنے کیلئے حکومت کیساتھ عوام کو بھی ذمہ داری پوری کرنا ہوگی ۔گور نر پنجاب نے کہاکہ وینٹی لیٹرز کی مقامی سطح پر تیاری پاکستانی اداروں کو بڑی کامیابی ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -