علی زیدی نے سنجیدہ سوالات اٹھائے ہیں، اب عدلیہ کا فرض ہے اس معاملے کا جائزہ لے ،فواد چودھری

علی زیدی نے سنجیدہ سوالات اٹھائے ہیں، اب عدلیہ کا فرض ہے اس معاملے کا جائزہ ...
علی زیدی نے سنجیدہ سوالات اٹھائے ہیں، اب عدلیہ کا فرض ہے اس معاملے کا جائزہ لے ،فواد چودھری

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہاہے کہ عزیر بلوچ، نثار مورائی جے آئی ٹی پر علی زیدی نے سنجیدہ سوالات اٹھائے ہیں ،اب عدلیہ کا فرض ہے اس معاملے کا جائزہ لے ۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ پیپلزپارٹی کا موقف ہے وہ عزیر بلوچ ،نثار مورائی کو جانتے ہی نہیں ،علی زیدی نے سنجیدہ سوالات اٹھائے اورجے آئی ٹی رپورٹس بھی پیش کیں ،اب عدلیہ کا فرض ہے اس معاملے کا جائزہ لے ،انہوں نے کہاکہ سیاسی جماعتوں کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنا اہم ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -