رینٹل پاورکرپشن کیس،راجہ پرویزاشرف کی بریت درخواست مسترد

رینٹل پاورکرپشن کیس،راجہ پرویزاشرف کی بریت درخواست مسترد
رینٹل پاورکرپشن کیس،راجہ پرویزاشرف کی بریت درخواست مسترد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)رینٹل پاور کرپشن کیس میں راجہ پرویز اشرف کی بریت کی درخواست مسترد کردی گئی،احتساب عدالت نے نوڈیرو 2 رینٹل پاور کیس میں تمام ملزموں کی درخواستیں مسترد کردیں،عدالت نے کہا کہ راجہ پرویزاشرف کورینٹل پاورکرپشن کیس سے بری نہیں کیاجاسکتا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق احتساب عدالت میں رینٹل پاور کرپشن کیس میں راجہ پرویز اشرف اور دیگر ملزموں کی بریت کی درخواست پر سماعت ہوئی ،ملزموں نے نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 کے تحت بریت کی درخواستیں دائر کی تھیں ،ملزموں پر اختیارات کا ناجائز استعمال اور75 لاکھ روپے خزانے کو نقصان پہنچانے کاالزام ہے ۔
عدالت نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سمیت 10 ملزموںکی بریت کی درخواستیں مستردکردیں ،عدالت نے راجہ پرویز اشرف و دیگر ملزموں کا ٹرائل جاری رکھنے کافیصلہ کیا،عدالت نے کہاکہ راجہ پرویزاشرف کورینٹل پاورکرپشن کیس سے بری نہیں کیاجاسکتا،احتساب عدالت کے جج محمدبشیرنے کیس کافیصلہ سنایا۔