آٹے کی پروڈکشن کی بنیاد پر بجلی بل اور ٹیکس عائد کرنے کیخلاف درخواست ،وفاقی حکومت کی جانب سے جواب جمع کروا دیا گیا

آٹے کی پروڈکشن کی بنیاد پر بجلی بل اور ٹیکس عائد کرنے کیخلاف درخواست ،وفاقی ...
آٹے کی پروڈکشن کی بنیاد پر بجلی بل اور ٹیکس عائد کرنے کیخلاف درخواست ،وفاقی حکومت کی جانب سے جواب جمع کروا دیا گیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)آٹے کی پروڈکشن کی بنیاد پر بجلی بل اور ٹیکس عائد کرنے کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت کی جانب سے جواب جمع کرا دیا گیا،عدالت نے درخواست پر سماعت22 جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق آٹے کی پروڈکشن کی بنیاد پر بجلی بل اور ٹیکس عائد کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، لاہورہائیکورٹ میں فلور ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت ہوئی ،وفاقی حکومت کی جانب سے جواب جمع کرا دیا گیا،عدالت نے درخواست پر سماعت 22 جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -