ویزا کی معیاد ختم ہونے سےپھنسے غیرملکی بنا جرمانہ بھرےواپس جاسکتے ہیں، سعودی عرب

ویزا کی معیاد ختم ہونے سےپھنسے غیرملکی بنا جرمانہ بھرےواپس جاسکتے ہیں، ...
ویزا کی معیاد ختم ہونے سےپھنسے غیرملکی بنا جرمانہ بھرےواپس جاسکتے ہیں، سعودی عرب

  

جدہ (محمد اکرم اسد) سعودی وزارت خارجہ کے ایک اہم اعلان کے مطابق اب عودہ (واپسی) پروگرام کے تحت  وہ تمام افراد  جن کے  ایگزٹ اور ری انٹری ویزا ، فائنل ایگزٹ( خروج نہائی)، یا کسی قسم کے وزٹ یا  سیاحتی ویزہ بشمول عمرہ ویزہ کی میعاد  مارچ 2020  یا اسکے بعد  ختم ہو گئی ہے اور اپنے ملک  واپس جانے کے خواہشمند ہیں، لیکن  وہ کورونا وائرس کے وبائی مرض کی وجہ سے نہ اپنے ویزوں کی تجدید کروا سکے اور نہ ہی سعودی عرب  چھوڑ کر جاسکے،  اب اس پروگرام کے تحت وہ بغیر کسی جرمانہ یا فیس کے سعودی عرب سے  واپس جا سکتے ہیں۔ کورونا  وبائی بیماری کی وجہ سے موجودہ حالات کی روشنی میں یہ ایک عارضی ریلیف دیا گیا ہے۔

مزید :

عرب دنیا -