کورونا وائرس، لاہور کے مزید کونسے علاقے بند کرنے کا فیصلہ ہو گیا ؟ بڑی خبر آ گئی

کورونا وائرس، لاہور کے مزید کونسے علاقے بند کرنے کا فیصلہ ہو گیا ؟ بڑی خبر آ ...
کورونا وائرس، لاہور کے مزید کونسے علاقے بند کرنے کا فیصلہ ہو گیا ؟ بڑی خبر آ گئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت نے لاہور میں کورونا وائرس کے کیسز کے بڑھنے کے پیش نظر مزید سات علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاﺅن کرنے کا فیصلہ کر لیاہے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق لاہور کے واپڈا ٹاﺅن ،ای ایم ای سوسائٹءکو مکمل بند کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے جبکہ جوہرٹاﺅن کے کچھ حصے بھی سمارٹ لاک ڈاﺅن کرتے ہوئے سیل کیے جائیں گے ۔ اس کے علاوہ چونگی امرسدو مین بازار ، ٹاﺅن شپ کے متعدد علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاﺅن کا فیصلہ کیا گیاہے ۔

ڈی سی لاہور کاکہنا تھا کہ ان تمام علاقوں میں آج رات 12 بجے سے لاک ڈاﺅن کر دیا جائے گا ، مذکورہ علاقوں میں ایک ہفتے کیلئے سمارٹ لاک ڈاﺅن کیا جائے گا ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -