چین امریکہ کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار

چین امریکہ کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار
چین امریکہ کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار

  

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے)ایف بی آئی( نے اعتراف کیاہے کہ چین امریکہ کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔

بی بی سی کے مطابق واشنگٹن کے ہڈسن انسٹیٹیوٹ میں خطاب کرتے ہوئےایف بی آئی کےڈائریکٹر نے کہا ہے کہ چینی حکومت کی جانب سےچوری اورجاسوسی کے اقدامات امریکہ کےمستقبل کیلئے'سب سے بڑا طویل مدتی خطرہ' ہیں۔

کرسٹوفر نے الزام لگایاہے کہ چین بیرون ممالک میں مقیم اپنے شہریوں کو واپسی پر مجبور کرنے کے علاوہ امریکہ کی کورونا وائرس پر تحقیق کو سبوتاژ کرنے کی بھی کوششیں کر رہا ہے۔اور 'چین کی پوری ریاست اس کوشش میں ہےکہ کسی بھی ذریعے سے دنیا کی واحد سپرپاور بنا جائے۔

منگل کو تقریباً ایک گھنٹے طویل تقریر میں ایف بی آئی کے ڈائریکٹر نے چین کی جانب سے امریکی پالیسی پر بذریعے رشوت، بلیک میل، غیر قانونی سیاسی سرگرمیوں، معاشی جاسوسی، ڈیٹا اور پیسے کی چوری سمیت ایک وسیع تر مہم کی تصویر کشی کی۔

مزید :

بین الاقوامی -