مولانا فضل الرحمان کا بلاول بھٹو سے رابطہ ،ملک کو درپیش مسائل اور حکومت مخالف مہم پر اتفاق

مولانا فضل الرحمان کا بلاول بھٹو سے رابطہ ،ملک کو درپیش مسائل اور حکومت ...
مولانا فضل الرحمان کا بلاول بھٹو سے رابطہ ،ملک کو درپیش مسائل اور حکومت مخالف مہم پر اتفاق

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا فضل الرحمان نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے رابطہ کیا جس میں ملک کو درپیش مسائل اور حکومت مخالف مہم پر اتفاق کیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے بلاول بھٹو سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے،دونوں رہنماﺅں کے درمیان ملک کو درپیش مسائل اور حکومت مخالف مہم پر اتفاق کیاگیا،ذرائع کاکہنا ہے کہ مولانافضل الرحمان نے بلوچستان کے مسائل سے متعلق ہونے والی اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی،جے یو آئی کے اے پی سی 9 جولائی کو کراچی میں ہوگی ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -