حکومت سوئی ہوئی ہے،کیاگڈگورننس ایسی ہوتی ہے؟، پشاور ہائیکورٹ،وفاقی سیکرٹری ماحولیات کوکل طلب

حکومت سوئی ہوئی ہے،کیاگڈگورننس ایسی ہوتی ہے؟، پشاور ہائیکورٹ،وفاقی سیکرٹری ...
حکومت سوئی ہوئی ہے،کیاگڈگورننس ایسی ہوتی ہے؟، پشاور ہائیکورٹ،وفاقی سیکرٹری ماحولیات کوکل طلب

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)زمبابوے سے پشاور چڑیا گھر ہاتھی لانے کے معاملے پر پشاور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ حکومت سوئی ہوئی ہے،کیاگڈگورننس ایسی ہوتی ہے؟،وفاق کی طرف سے التوا ہے توخرچہ بھی وہی دےگا،عدالت نے وفاقی سیکرٹری ماحولیات کوکل طلب کرلیا ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں زمبابوے سے پشاورچڑیا گھرہاتھی لانے کے معاملے پر سماعت ہوئی،وکیل درخواست گزار نے موقف اختیار کیاکہ صوبائی حکومت نے ہاتھی لانے کیلئے این اوسی جاری کیا، وفاق این اوسی نہیں دے رہا۔جسٹس قیصر رشید نے کہاکہ حکومت سوئی ہوئی ہے،کیاگڈگورننس ایسی ہوتی ہے؟،وفاق کی طرف سے التوا ہے توخرچہ بھی وہی دےگا،وزرا کے پاس عدالت کیلئے ٹائم نہیں ہوتا۔

عدالت نے وفاقی سیکرٹری ماحولیات کوکل طلب کرلیا ،عدالت نے کہاکہ وفاقی سیکرٹری خود پیش ہوں،کل کیس سنیں گے، سیکرٹری ماحولیات کل پیش نہ ہوئے توبھاری جرمانہ کریں گے۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -