’’پی ٹی آئی میں عمران کا کوئی متبادل نہ مائنس کا امکان اور ۔۔۔‘‘ شاہد خاقان عباسی نے بڑا بیان جاری کر دیا

’’پی ٹی آئی میں عمران کا کوئی متبادل نہ مائنس کا امکان اور ۔۔۔‘‘ شاہد ...
’’پی ٹی آئی میں عمران کا کوئی متبادل نہ مائنس کا امکان اور ۔۔۔‘‘ شاہد خاقان عباسی نے بڑا بیان جاری کر دیا

  

اسلام آباد (این این آئی)سینئر رہنما ن لیگ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت ناکام ہوچکی ہے، کوئی مستقبل نظر نہیں آتا، چاہتے ہیں حکومت پانچ سال پورے کرے ،حکومت کا ہر لمحہ ملک پر بھاری ہے، عدم اعتماد تحریک واحد راستہ ہے،مائنس ون فارمولا میری نظر میں نا ممکن ہے، میں نہیں سمجھتا کہ تحریک انصاف میں کوئی شخص عمران خان کی جگہ لے سکتا ہے، جتنی میڈیا سنسر شپ اس حکومت کے دور میں ہے کسی اوردور میں نہیں رہی ۔

ایک انٹریومیں انہوں نے کورونا سے متعلق اپنے تجربے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے کورونا ہوا تو کم درجے کا بخار رہا، کورونا سے اتنی کمزوری ہوئی کہ آدھا کلو میٹر واک بھی نہیں کرسکتا تھاابھی بھی کمزوری ہے ، قرنطینہ سے پہلے آٹھ ماہ جیل میں گزارے اس لیے آئیسولیشن کا احساس نہیں ہوا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -