بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو نے سزا کے خلاف اپیل دائر کرنے سے انکار کردیا،ایڈیشنل اٹارنی جنرل

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو نے سزا کے خلاف اپیل دائر کرنے سے انکار ...
بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو نے سزا کے خلاف اپیل دائر کرنے سے انکار کردیا،ایڈیشنل اٹارنی جنرل

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایڈیشنل اٹارنی جنرل احمد عرفان نے کہاہے کہ پاکستان آئی سی جے کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے تیار ہے ، پاکستان نے کلبھوشن جادیو کو اسلام آبادہائیکورٹ میں سزا کیخلاف اپیل کا موقع دیالیکن بھارتی جاسوس عدالت میں سزا کے خلاف اپیل دائر کرنے سے انکار کردیا۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل احمد عرفان اور ڈی جی ساﺅتھ ایشیا کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ کلبھوشن پاکستان میں تخریب کاری کی کارروائیوں میں ملوث رہا،عالمی عدالت کے فیصلے کے مطابق پاکستان نے تمام اقدامات کئے ،پاکستان کا قانون فیصلے کا ازسر نوجائزہ لینے کی اجازت دیتا ہے ۔

احمد عرفان نے کہاکہ پاکستان نے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر من عن عملدرآمد کیا،پاکستان نے بھارتی جاسوس کو اس کے حقوق سے متعلق آگاہ کیا ،پاکستان نے کلبھوشن جادیو کو اسلام آبادہائیکورٹ میں سزا کیخلاف اپیل کا موقع دیا،کلبھوشن جادیو نے عدالت میں سزا کے خلاف اپیل دائر کرنے سے انکار کردیا

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ پاکستان آئی سی جے کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے تیار ہے ،پاکستان نے بھارتی ہائی کمیشن کے آفیسر کی کمانڈر جادیو سے ملاقات کرائی ،پاکستان نے کمانڈر کلبھوشن جادیو سے اس کے اہلخانہ کی ملاقات کرائی ،پاکستان نے بارہابھارتی ہائی کمیشن کو بھی اپیل دائر کرنے کاکہا,بھارت کودوسری قونصلررسائی کی پیشکش کی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -