اپوزیشن جتنی ایڑھیاں رگڑلے،حکومت آئینی مدت پوری کرےگی،فیاض الحسن چوہان

اپوزیشن جتنی ایڑھیاں رگڑلے،حکومت آئینی مدت پوری کرےگی،فیاض الحسن چوہان
اپوزیشن جتنی ایڑھیاں رگڑلے،حکومت آئینی مدت پوری کرےگی،فیاض الحسن چوہان

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراطلاعات و ثقافت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہاہے کہ فضل الرحمان اپوزیشن کوبیوقوف بنانے کی کوشش کررہے ہیں،اپوزیشن جتنی ایڑھیاں رگڑلے،حکومت آئینی مدت پوری کرےگی۔

صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہاہے کہ فضل الرحمان اپنے مہربان کاخون چوس کرچھوڑدیتے ہیں،مولاناکبھی ایک کبھی دوسری پارٹی کی جانب لڑھک جاتے ہیں،مولانا کا سیاسی کیریئر اپنے اختتام کوپہنچ چکا،انہوں نے کہاکہ مولاناحکومت کوناکام ثابت کرنے کی بھرپورکوشش کررہے ہیں،مولانافضل الرحمان کوہراے پی سی میں رسوائی ہی ملی ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -