برہان وانی کا یوم شہادت، مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال

برہان وانی کا یوم شہادت، مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال
برہان وانی کا یوم شہادت، مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال

  

سری نگر(ڈیلی پاکستان آن لائن) حریت کمانڈر برہان وانی کے چوتھے یوم شہادت پر مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہے، اس موقع پر برہان وانی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے، قابض بھارتی فورسز نے برہان وانی کو 2016 میں شہید کردیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں حریت کمانڈر برہان وانی کا چوتھا یوم شہادت منایا جارہا ہے۔ علی گیلانی اورحریت کانفرنس کی کال پرمقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہے اور۔گلی کوچوں میں ہم کیا چاہتے ہیں آزادی کے نعروں کی گونج ہے۔

بھارتی فورسزنے کشمیریوں کواحتجاج سے روکنے کے لئے روایتی ہتھکنڈا استعمال کرتے ہوئے متعدد کشمیری نوجوانوں کوگرفتارکرلیا جبکہ مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ،موبائل سروس بدستورمعطل ہے۔

یوم شہادت کے موقع پر برہان وانی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے جبکہ آزاد کشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد میں پاسبان حریت کے زیرِ اہتمام برہان وانی چوک میں شہید وانی کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے نوجوانوں کی ایک بہت بڑی تعداد نے مرکزی شاہراہ پر آزادی مارچ کیا اور پاکستان اور کشمیر کے ترانوں کی گونج میں قومی پرچموں کو سلامی پیش کی۔

بھارتی مظالم کے خلاف زبردست نعرے بازی بھی کی، اس موقع پر مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ برہان وانی شہید بھارتی مظالم کے خلاف مظلوموں کی آواز بن کر ابھرے ہیں اور اب یہ آواز آزادی کے حصول تک کبھی ماند نہیں پڑے گئی۔

مزید :

بین الاقوامی -