لاہور کے علاقے گلبرگ میں خاتون نے ٹریفک وارڈن کو تھپڑ مار دیا لیکن اب وہ خاتون کہاں ہے؟ جان کر آپ کے غصے کی انتہا نہ رہے گی

لاہور کے علاقے گلبرگ میں خاتون نے ٹریفک وارڈن کو تھپڑ مار دیا لیکن اب وہ ...
لاہور کے علاقے گلبرگ میں خاتون نے ٹریفک وارڈن کو تھپڑ مار دیا لیکن اب وہ خاتون کہاں ہے؟ جان کر آپ کے غصے کی انتہا نہ رہے گی

  

لاہور(ویب ڈیسک) گلبرگ میں خاتون نے ٹریفک وارڈن سے بدتمیزی کی اور تھپڑ ماردیا۔لاہور کے علاقے گلبرگ میں رانگ پارکنگ پر ٹریفک وارڈن نے خاتون کو گاڑی ہٹانے کا کہا جس پر خاتون سیخ پا ہوگئیں، خاتون نے ٹریفک وارڈن سے بدتمیزی کی اور دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ یہ لو اپنے باپ سے بات کرو، خاتون نے ٹریفک وارڈن سے وائرلیس سیٹ بھی چھیننے کی کوشش کی اور ٹریفک وارڈن کو تھپڑ ماردیا۔

دوسری جانب گلبرگ پولیس نے وارڈن کی مدعیت میں نامعلوم خاتون کے خلاف کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کرلیا ہے، پولیس نے کار کا نمبر شناخت ہونے کے باوجود خاتون کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -