’’امریکہ اپنے جوہری ہتھیاروں کی تعداد کم کرے تو۔۔۔‘‘ چین نے واضح اعلان کردیا

’’امریکہ اپنے جوہری ہتھیاروں کی تعداد کم کرے تو۔۔۔‘‘ چین نے واضح اعلان ...
’’امریکہ اپنے جوہری ہتھیاروں کی تعداد کم کرے تو۔۔۔‘‘ چین نے واضح اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن)چین نے امریکہ کو چیلنج کیا ہے کہ اگر وہ اپنے ہتھیار چینی ہتھیاروں کے برابر کم کردے تو بیجنگ جوہری ہتھیاروں میں کمی کے مذاکرات میں خوشی سے شرکت کرے گا۔

بیجنگ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چینی وزارت خارجہ کے محکمہ برائےاسلحہ کنٹرول کےسربراہ فو کانگ نےکہاامریکہ ہتھیاروں میں کمی کرےتوواشنگٹن اورماسکوکےساتھ اس معاہدے پربات چیت ہوسکتی ہے۔

فوکانگ نے واضح کیا کہ ان کا ملک ہتھیاروں میں کمی سے متعلق مذاکرات میں شرکت کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔

امریکہ اورروس کے درمیان جوہری ہتھیاروں میں کمی کا معاہدہ آئندہ سال فروری میں اختتام پذیر ہونے جارہا ہے جب کہ امریکہ کااصرار ہے کہ اس حوالے سے نیا معاہدہ کیا جائے جس میں چین بھی شامل ہو۔