غلط بیانی کرنا”نامعلوم ذرائع“پر انحصار کرنا عمران خان اور پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے ،مولابخش چانڈیو

غلط بیانی کرنا”نامعلوم ذرائع“پر انحصار کرنا عمران خان اور پی ٹی آئی کا ...
غلط بیانی کرنا”نامعلوم ذرائع“پر انحصار کرنا عمران خان اور پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے ،مولابخش چانڈیو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)مرکزی ترجمان پیپلزپارٹی سینٹر مولا بخش چانڈیونے کہاہے کہ نامعلوم افراد اورمعلوم مافیاز کی سہولت کار حکومت بے نقاب ہو چکی ہے ، غلط بیانی کرنا”نامعلوم ذرائع“پر انحصار کرنا عمران خان اور پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے ۔
پیپلزپارٹی کے رہنما سینٹر مولا بخش چانڈیو نے کہاہے کہ نامعلوم افراد اورمعلوم مافیاز کی سہولت کار حکومت بے نقاب ہو چکی ہے ،قوم کو مہنگائی کی چکی میں پیس کر حکمران ڈرامے کررہے ہیں،کورونا کی وبا کے دنوں میں بجلی پٹرول اور اب آٹا بھی مہنگا کردیاگیا۔
انہوں نے کہاکہ غلط بیانی کرنا”نامعلوم ذرائع“پر انحصار کرنا عمران خان اور پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے ،سلیکٹڈکے وزرابھی سلیکٹڈ کی طرح بغیر کسی ثبوت کے الزام لگا دیتے ہیں ،جعلی جے آئی ٹی رپورٹ پر جو ہنگامہ کیاگیا اس کا پی ٹی آئی حکومت کو جواب دینا ہوگا۔