آئی ٹی کے شعبے کی برآمدات سے 11 ماہ میں ایک ارب ڈالر حاصل ہوئے ،مشیر تجارت کی مبارکباد
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد نے آئی ٹی برآمدات میں 21 فیصد اضافے پر مبارکباددی ہے، مشیر تجارت نے کہاکہ آئی ٹی کے شعبے کی برآمدات سے 11 ماہ میں ایک ارب ڈالر حاصل ہوئے ۔
مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد نے کہاکہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی کوششوں سے ملک کو بھاری زرمبادلہ حاصل ہوا،وزارت تجارت،بیرون ملک ٹریڈمشن شعبہ آئی ٹی سے تعاون جاری رکھیں گے ۔
عبدالرزاق داﺅد نے کہاکہ غیرملکی سرمایہ کار اس شعبے میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں ،ای کامرس پالیسی سے آئی ٹی کی صنعت کو مزید فروغ ملے گا۔