بارش میں کےالیکٹرک کےتارموت بانٹنے لگے، ایک اور افسوسناک سانحہ جانیں نگل گیا

بارش میں کےالیکٹرک کےتارموت بانٹنے لگے، ایک اور افسوسناک سانحہ جانیں نگل گیا
بارش میں کےالیکٹرک کےتارموت بانٹنے لگے، ایک اور افسوسناک سانحہ جانیں نگل گیا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش ہوئی،کےالیکٹرک کےتارشہریوں پر موت بن کر ٹوٹ پڑے،چندمنٹوں میں تین افراد کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں آج بھی بادل برس پڑے۔کچھ علاقوں میں ہلکی تو کچھ علاقوں میں تیز بارش ہوئی۔بارش روکتے ہیں شہر میں دوبارہ حبس کی کیفت ہوگئی۔سمندری ہوائیں نہیں چل رہی ہیں۔

دوسری جانب بارش کےدوران کے الیکڑک کےتارشہریوں پرموت بن کر ٹوٹ پڑے۔ نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق کارسازروڈ پربجلی کےتار موٹرسائیکل سوارشخص پرگرگئے۔موٹرسائیکل سوار چند لمحوں میں ہی تڑپ تڑپ کرمرگیا۔

پانی میں کرنٹ ہونےکی وجہ سے کوئی شہری کی مدد نہیں کرسکا۔شہری کی لاش دیرتک سڑک پرپڑی رہی۔شہری کی ہلاکت کے بعد کے الیکڑک کی گاڑی موقع پرپہنچی۔تاروں سےکرنٹ ختم کیاجس کےبعد شہری کی لاش اٹھائی گئی۔کریم آباد میں بھی ایک شخص کرنٹ لگنےسے جاں بحق ہوگیا

شہری مسجد کےقریب سے گزررہاتھاکہ کرنٹ لگا اور انتقال کرگیا۔ملیر ماڈل کالونی میں بھی ایک شخص کرنٹ لگنے سےموت کےمنہ میں چلاگیا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -